Advertisement

عمران عباس نے والدہ کے انتقال کے بعد پہلی پوسٹ شئیر کر دی

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کر دی۔

اداکار کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی پوسٹ شئیر کی گئی ہے۔

شئیر کی گئی پوسٹ میں اداکار نے والدہ کے انتقال پر موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ، کاش وہ ہر ایک کو ذاتی طور پر جواب دے سکتے لیکن اس وقت یہ ناممکن لگتا ہے۔

Advertisement

عمران عباس نے لکھا کہ آپ سب کے تعزیتی پیغامات اور میرے والدین کے لئے فاتحہ پڑھنے اور اس مشکل وقت میں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ وہ اکیلے نہ پڑیں اُن پر مسلسل نظر رکھنے کے لئے بہت شکریہ۔

انہوں نے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے شکر گزار رہیں گے جنہوں نے اُن کی زندگی کے اس مشکل ترین وقت میں اپنی سچی دوستی کا ثبوت دیا، خدا آپ سب کو خوش رکھے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران عباس کی والدہ کچھ دنوں پہلے انتقال کر گئی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔

اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ پیغام بھی جاری کیا تھا۔

اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اپنی ماں کے پاؤں اب نہیں چوم سکوں گا کیونکہ آج میں نے اپنی ماں، اپنی جنت کو کھو دیا ہے۔

اداکار نے اپنے پیغام میں مزید بتایا ہے کہ 2 سال قبل اسی دن میں نے اپنے والد کو کھویا تھا اور آج میری ماں بھی مجھے چھوڑ کر چلی گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version