Advertisement

فن کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے، حمیمہ ملک

حمیمہ ملک

پاکستان کی نامور اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فن یا ٹیلنٹ کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے اور نا ہی کوئی تعلق ہوتا ہے۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹر ویوں میں اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے الگ الگ کرداروں کے حوالے سے بات کی ہے۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ  بھارتی فلم میں بولڈ کردار کرنے سے پہے کئی بار سوچا تھا لیکن پھر میں اس پراجیکٹ کے لئے حامی اس لئے بھری کیونکہ یہ صرف ایک رول تھا اور اس کا میری ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اداکارہ نے کہا  پاکستان میں انہوں نے جس فلم میں کام کیا اس میں ایک سنجیدہ، ڈری ہوئی مشرقی لڑکی کا تھا جس کے بعد بھارتی فلم میں بولڈ کردار ادا کرنے پر مجھے بہت سی باتیں سننے کو ملیں اور مجھ پر تنقید بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 14 سال کی عمر میں اداکاری کرنا شروع کی کیونکہ ہر صورت مجھے میری فیملی کو سپورٹ کرنا تھا جس کے لئے میں نے کبھی کوئی بولڈ سین کرتے ہوئے نہیں سوچا تھا۔

Advertisement

انہوں نے اس موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے خود کو ہر طرح کے کردار کرنے کے لئے راضی رکھا اور یہی سوچا کہ ٹیلنٹ کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے کیونکہ ہم صرف ایک کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ حمیمہ ناصرف پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں بلکہ وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ اُن کی فلم میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

حمیمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version