ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی پھر ایک ساتھ کام کرنے کو تیار

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکار ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم کی جوری کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھا جائیگا۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو رمضان کے خصوصی ڈرامے میں ایک بار پھر ایک ساتھ کاسٹ کیا جائیگا۔
اس ڈرامے کے حوالے ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہییں ہوئیں ہیں تاہم دونوں اداکار مرکزی کردار ادا کریں گے۔
اس ڈرامے کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری دانش نواز انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کی جوڑی کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا جو کہ رمضان المبارک کے خصوصی ڈرامہ میں ایک پہلی بار ساتھ نظر آئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News