Advertisement

ماہرہ خان کا اپنی نانی کے لئے محبت بھرا پیغام

ماہرہ خان

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم انتقال کر گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس حوالے سے ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی نانی کے انتقال کا بتایا ہے۔

ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ ان کی نانی کا انتقال گزشتہ ہفتے جمعرات کے دن ہوا تھا لیکن انہوں نے اپنے آخری ایام کو بھرپور انداز میں گزارا تھا کہ جب ان کے ساتھ ان کی تمام اولادیں موجود تھیں۔

 

ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی نانی ایک بہترین خاتون تھیں اور وہ اپنے شوہر سے بےانتہا محبت بھی کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ نانی کو بھولنے کی بیماری تھی لیکن وہ کبھی نانا کی محبت، ان ک نام اور ان کے ساتھ گزارا وقت نہیں بھول پاتی تھیں۔

Advertisement

ماہرہ خان نے بتایا کہ نانی نے انتقال سے پہلے ہم سب ان کے ساتھ تھے اور وہ بھی اس بات سے مطمئن تھیں کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی، خوشی ایک چھت کے نیچے موجود ہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھ رہے ہیں۔

ماہرہ کا کہنا ہے کہ ان کی نانی رضیہ خانم ایک عظیم خاتون تھیں کہ جنہوں نے 5 سال کی عمر میں اپنے والدین کو کھو دیا لیکن ہار نا مانتے ہوئے وہ گھر بنایا جس میں محبت، خلوص اور قربتیں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی نانی ایک بہت اچھی دوست، ساتھی اور ایک بہت پیاری انسان ثابت ہوئی ہیں۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کی وفات کے بعد کا وقت تمام گھروالوں کے لئے بہت مشکل رہا ہے اور ساتھ ہی اپنے مداحوں سے اپنی نانی کی مغفرت کی دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version