Advertisement

حریم شاہ اور بلال شاہ کو کتنے بچوں کی خواہش ہے؟ شرماتے ہوئے سب بتا دیا

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ نے بچوں کی خواہش کا اظہار سب کے سامنے کر دیا۔

حال ہی میں حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیا جس میں وہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ نظر آئیں۔

انٹرویو کے دوران میزبان کے بچوں کے بارے میں سوال پر بلال شاہ نے کہا کہ انہیں دو بچے پسند ہیں۔

لیکن جب یہ ہی سوال حریم شاہ سے کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ مجھے بچے بہت سارے پسند ہیں پوری کرکٹ ٹیم ہونی چاہئیے۔

 ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ میں اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھوں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ حریم شاہ نے ستمبر 2021 میں پہلی بار بلال شاہ کے ہمراہ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے بلال شاہ کو اپنی زندگی قرار دے دیا تھا۔

بعد ازاں حریم شاہ نے بلال شاہ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے بعد انہیں اپنا شوہر قرار دیا مگر میڈیا نے ٹک ٹاک اسٹار کے دعوے کو اہمیت نہیں دی تھی۔

انٹرویو کے دوران بلال شاہ نے بھی اس بات کا دعویٰ کیا کہ رواں برس چند ماہ قبل ہی ہم نے شادی کی ہے اور ہمارا خون کا رشتہ بھی ہے کیونکہ ہم دنوں ہی ضلع مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

بلال شاہ  نے بتایا کہ ہم کراچی میں رہتے ہیں اور ہماری شادی میں اہل خانہ بھی راضی تھے اور ایک طرح سے ان کی شادی پسند اور والدین کی رضامندی والی شادی ہے۔

انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک نیک سیرت، خوبصورت، رحم دل، شفاف اور خیال رکھنے والی بیوی ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version