Advertisement

راکھی ساونت کے شوہر کا اپنی پہلی بیوی کے حوالے سے اہم انکشاف

راکھی ساونت کے شوہر

طویل انتظار کے بعد بالی وڈ کی آئٹم گرل اور متنازع شخصیت راکھی ساونت کے شوہر جن کا نام رتیش ہے دنیا کے سامنے آئے ہیں۔

رتیش کو پہلی بار بھارتی ٹی وی شو ’بگ باس سیزن 15 ‘ میں دیکھا گیا تھا جس کا تعارف راکھی ساونت نے خود کروایا تھا۔

چند روز قبل یہ انکشاف ہوا ہے کہ رتیش کی پہلے سے ایک بیوی موجود ہے جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

اس حوالے سے رتیش نے کچھ انکشافات کیے ہیں جس کے مطابق انہوں نے قبول کیا ہے کہ راکھی ان کی دوسری اہلیہ ہیں جبکہ پریا ان کی پہلی بیوی ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

رتیش نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل پریا انہیں چھوڑ کر بھاگ گئیں تھی جس کے بعد انہوں نے اسے اپنے بیٹے کی وجہ سے قبول کرلیا تھا لیکن جب وہ دوسری مرتبہ فرار ہوئیں تو انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

Advertisement

رتیش نے بتایا کہ 2014 میں ان کی پریا کے ساتھ شادی ہوئی تھی لیکن ان 7 سالوں میں پریا میرے ساتھ زیادہ عرصہ نہیں رہی ہیں لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ میں انہیں بری طرح مارتا تھا ۔

رتیش نے کہا ہے کہ ان کے پاس تمام مطلوبہ ثبوت موجود ہیں جو کہ پریا کے الزامات جھٹلانے کے لئے کافی ہیں اور میں ایسا جلد ہی کروں گا۔

خیال رہے  کہ رتیش کی پہلی بیوی کا نام پریا ہے اور انہوں نے رتیش پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت بھی درج کروائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version