Advertisement

علیزے شاہ اپنی نئی تصاویر کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں

پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ اپنی نئی تصاویر کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

علیزے شاہ کی جانب سے تصاویر شئیر ہوتے ہی اداکارہ شدید تنقید کی زد میں گئیں۔

ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل علیزے شاہ نے اپنے نئے ہیئرکٹ کی تصاویر شئیر کی تھیں۔

Advertisement

ان تصاویر میں علیزے شاہ کا نیا انداز مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔

Advertisement

اس سے قبل شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کے سردیوں کے انداز کو دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین نے مذاق بنا دیا تھا۔

اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

 انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ سردی کی مناسبت کا سیاہ لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹ باکس میں اداکارہ کا مذاق بنا رہے تھے۔

گزشتہ دنوں علیزے شاہ نے ریمپ پر گِرنے کے واقعے کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔

Advertisement

علیزے شاہ نے بتایا تھا کہ وہ رات جذبات سے بھری ایک رولر کوسٹر تھی۔

Advertisement

گِرنے کے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ اس رات ایک غلط فہمی کی وجہ سے میں پھسل بھی گئی تھی۔

علیزے شاہ نے لکھا تھا کہ میں بائیں طرف جا رہی تھی جبکہ شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے جس کی وجہ سے ہم دونوں میں ایک غلط فہمی ہوئی اور اسی دوران میں پھسل گئی۔

 انہوں نے لکھا تھا کہ اس واقعے کے بعد شازیہ منظور نے مجھے پیار سے اٹھایا اور میرا حوصلہ بڑھایا۔

اداکارہ نے امر خان سمیت ساتھی ماڈلز کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ  اس فیشن ویک میں پاکستانی ماڈلز سمیت اداکاراؤں نے اپنے حُسن کے جلوے بکھیرے اور خوب تعریفیں وصول کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version