کترینہ اور وکی کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

کترینہ کیف اور وکی کوشل، جلد ہی بالی وڈ کے شادی شدہ جوڑوں میں شامل ہوجائیں گے کیونکہ ان کی شادی کا کارڈ منظر عام کر آچکا ہے۔
گزشہ روز سے راجھستان میں کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے اور اطلاعات ہیں کہ آج ان کی مہندی کی تقریب منعقد کی جائیگی۔
ان کی شادی میں شرکت کے لئے تمام مہمان، عزیز و اقارب راجھستان پہنچ چکے ہیں جبکہ بالی وڈ کی کچھ شخصیات کی آمد جاری ہے۔
اس شادی میں شریک مہمانوں کو ایک خصوصی دعوت نامہ بھی موصول ہوا تھا جس میں کچھ قواعد بتائے گئے تھے۔
تاہم اب کترینہ اور وکی کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آچکا ہے جس پر شادی کی تاریخ بھی لکھی ہوئی ہے۔
اس شادی میں مہمانوں کو موبائل فون کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہر ایک کو شرکت کے لئے خاص کوڈ مہیا کیا جائیگا اور میڈیا سے چھپا کر رکھا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

