گلوکارہ بلی ایلیش نے کم عمری میں فحش فلمیں دیکھنے کا اعتراف کرلیا

امریکی گلوکارہ بلی ایلیش نے کم عمری میں فحش فلمیں دیکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے نقصانات بتادیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی گلوکارہ بلی ایلیش کا کہنا تھا کہ وہ 11 سال کی عمر سے ہی فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلا ہوگئی تھی جس کے باعث انکی ذہنی صحت کافی متاثر ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ہالی ووڈ شخصیت کی بیٹی پورن اسٹار بننے چلی
بلی ایلیش کا کہنا تھا کہ پرتشدد فلمیں دیکھنے کے باعث انہیں راتوں میں بہت بھیانک خواب آیا کرتے تھے اور جب میں نے اپنی گندگی لت کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا تو وہ بھی بہت خوفزدہ ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کم عمری میں ہی اس لت نے میری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو کافی متاثر کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی رسائی کم عمر لوگوں تک روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ انہوں نے فحش مواد کو جنسی استحصال اور پر تشدد کے مترادف قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ 19 سالہ امریکی گلوکارہ بلی ایلیش گریمی ایوارڈ یافتہ فنکارہ ہیں اور فحش فلمیں دیکھنے کے باعث وہ تقریباً 2 ماہ تک بیمار رہی تھیں۔
دوسری جانب یونیسیف اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے ماہرین نے بھی کم عمری میں فحش مواد دیکھنے کو نقصان دہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News