Advertisement

اداکارہ دیا مرزا کا پریانکا چوپڑا کی نئی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم دی میٹرکس ری سریکشنز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ فلم دی میٹرکس ری سریکشنز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً اس میں بہت کچھ ناقابل یقین ہوگا اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے سفید دل اور ہاتھ اٹھائے ہوئے ایموجیز کا استعمال بھی کیا۔

دیا مرزا کی اس پوسٹ پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کمنٹ کیا اوہ شکریہ ،دیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں پریانکا چوپڑا نے فلم کی پرموشن کے لئے پوسٹ شیئر کی تھی اور ساتھ میں لکھا تھا کہ آج سے دی میٹرکس آپ کو سنیما گھروں اور ایچ بی باکس پر بلارہی ہے۔

پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلم دی میٹرکس میں پریانکا ستی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب پرینکا کی والدہ مدھو نے میٹرکس 4 کے پریمیئر سے پرینکا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے۔

اس تصویر میں پریانکا چوپڑا کی والدہ نے انہیں گلے سے لگایا ہوا تھا ۔

انہوں نے بیٹی کو فلم کی ریلیز پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس لگن پر بہت خوش ہیں جو کہ پریانکا  نے اس کامیابی کے راستے پر دکھائی ہے۔

مدھو چوپڑا نے بیٹی کو فلم دی میٹرکس ریسریکشنز کی ریلیز پر مبارکباد دی اور اداکارہ کے مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے اداکاری کے کیریئر کے آغاز سے پہلے ایک ماڈل کے طور پر کام کیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2002 کی تامل فلم سے کیا تھا اور اس کے بعد بھارت کی متعدد فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے میں کامیاب رہیں۔

 اداکارہ نے 2000 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی ہندو رسم ورواج اور عیسائی عقیدے کے مطابق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version