Advertisement

کترینہ کیف کی شادی؛ مہمانوں کو اپنے نام سے شرکت کی اجازت نہیں ہوگی

کترینہ کیف

کترینہ کیف

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے میڈیا کو اپنی شادی سے دور رکھنے کے لیے مہمانوں کو کوڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وہ تقریب میں شرکت کرسکیں گے۔

بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں زیرگردش ہیں اور اس حوالے سے آئے روز کوئی نئی خبر سامنے آجاتی ہے ، اب کہا جارہا ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو اپنے حقیقی نام سے شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق ادکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی تیاری سے متعلق خبروں کو میڈیا سے خفیہ رکھنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد اب میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو شادی میں شرکت سے روکنے کے لیے نیا طریقہ آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کترینہ اور وکی کوشل نے اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور اور بزنس مین آنند آہوجا کی شادی کی طرح اپنے شادی کی تقریب میں بھی اسپیشل کوڈ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بغیر کسی بھی مہمان کو ہوٹل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ کی نئی جوڑی کے ہوٹل میں ٹہرنے والے مہمانوں کے لیے ایک الگ کوڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ ہوٹل کے کمروں میں داخل ہوسکیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب بھارتی میڈیا یہ دعویٰ تو کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی میں بالی ووڈ شخصیات ، جوڑے کی قریبی دوست اور اہل خانہ کے افراد شرکت کریں گے تاہم مہمانوں کی فہرست اب تک سامنے نہیں آئی ہے کہ تقریب میں کون کون شرکت کرے گا۔

اس سے قبل یہ رپورٹ بھی سامنے آئی تھی کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں پر موبائل فون ساتھ لانے کی پابندی عائد کررکھی ہے تاکہ وہ کسی قسم کی تصاویر اور ویڈیوز نہ بناسکے تاہم اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

بھارتی میڈیا کو شادی سے دور رکھنے کے لیے اداکار وکی کوشل کی بہن نے تو یہ تک کہہ دیا تھا کہ دونوں کی شادی ہی نہیں ہورہی اور جب وہ شادی کریں گے تو خود اس کا اعلان کردیں گے۔

تاہم اب تو دونوں کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آچکی ہے اور ممکنہ طور پر وہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں شادی کرلیں گے اور اس کے لے انہوں نے راجھستان کا ایک ہوٹل بک کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version