زرین خان کا بوائے فرینڈ کون؟ اداکارہ نے بتادیا

بھارتی اداکارہ زرین خان نے اپنے بوائے فرینڈ سواشیش مشرا کے بارے میں بتادیا۔
رواں سال زرین خان کی بگ باس فیم شواشیش مشرا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آئیں تھیں جس کی انہوں نے وضاحت کردی۔
اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ان افواہوں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک جیسے ہیں اور ایک دوسرے کی کمپنی کو پسند کرتے ہیں آگے دیکھتے ہیں کہ ہمارا رشتہ کہاں تک جاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں رواں سال ہی شواشیش سے ملی ہوں لہٰذا اتنی جلدی کسی نتیجے پر پہنچنا ٹھیک نہیں لیکن ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ میری طرح بچوں جیسی شخصیت رکھتا ہے، ہمارے درمیان کوئی دکھاوا نہیں ہے صرف ایمانداری ہے۔
اداکارہ نے ڈیٹنگ کے سوال پر کہا کہ یہ میری ذاتی زندگی ہے جس پر میں کبھی بات نہیں کروں گی کیونکہ یہ مجھے عجیب لگتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

