اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں ہیں۔
اداکار عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ پیغام بھی جاری کیا ہے۔
اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں اپنی ماں کے پاؤں اب نہیں چوم سکوں گا کیونکہ آج میں نے اپنی ماں، اپنی جنت کو کھو دیا ہے۔
اداکار نے اپنے پیغام میں مزید بتایا ہے کہ 2 سال قبل اسی دن میں نے اپنے والد کو کھویا تھا اور آج میری ماں بھی مجھے چھوڑ کر چلی گئیں ہیں۔
اپنے ایک پوسٹ میں اداکار عمران عباس نے بتایا تھا کہ ان کا سب کچھ ان کی ماں ہیںجن سے وہ بے انتہا محبت بھی کرتے ہیں۔
اداکار عمران عباس نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سورۃ فاتحہ پڑھنے اور دعائے مغفرت کرنے کی درخواست کی ہے۔
عمران عباس کے اس پوسٹ پر شوبز شخصیات نے بھی اظہار افسوس کیا ہے جس میں اداکارہ سجل علی، صنم جنگ، حنا دلپزیر و دیگر شامل فہرست ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

