Advertisement

اشنا شاہ اور صبا فیصل نے بھارتی فلم سائن کرلی ؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اور معروف اداکارہ اشنا شاہ بھارت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہیں۔

صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اس ویڈیو میں بتایا کہ یہ اُن کا پہلا دن ہے اور وہ بیلاروس کیوں آئی ہیں آپ جلد دیکھیں گے، انشاء اللّٰہ۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ایک عظیم ڈائریکٹر کے ساتھ نیا پروجیکٹ۔

دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر صبا فیصل کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سرحد پار اس شراکتداری اور اس ادارے سے سیکھنے کا اعزاز ملنے پر بہت پرجوش ہیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوراگ کشپ اداکارہ صبا فیصل اور اشناشاہ سے پراجیکٹ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل اور اشنا شاہ نے مشہور بھارتی ہدایت کار انوراگ کشپ کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اداکاراؤں کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو گئی ہیں جس کے بعد اشنا شاہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انوراگ کیشپ سے ٹپس لینے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان کے ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں جب ایسا ہوگا تو ضرور بتائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version