سابق ہالی ووڈ اداکارہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اداکارہ
ہالی ووڈ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنے والی اداکارہ جونشل الیکزینڈر کو قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں موجود 22 سالہ لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جب کہ نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔
نیویارک پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت جونشل الیکزینڈر کے نام سے ہوئی جو ہالی ووڈ میں بطور چائلد اسٹار کام کرچکی ہیں اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص اس کا دوست ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
خیال رہے جونشل الیکزینڈر نے 2012 میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد یافتہ فلم ’’بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ‘‘ میں بطور چائلد آرٹسٹ کام کیا تھا جب کہ اداکارہ کی عمر اس وقت 12 سال تھی اور انہوں نے فلم میں ’جوئے اسٹرونگ‘ کا کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم کی کہانی ایک غریب کمیونٹی کے گرد گھومتی ہے جو فلم میں اپنی زندگی میں پیش آنے والے مسائل بیان کرتے ہیں۔
دوسری جانب فلم ’بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ‘ کو سن ڈانس فلم فیسٹویل میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جب کہ فوری اکیڈمی ایوارڈ میں بھی فلم کی نامزدگی ہوئی تھی تاہم بعد میں جونشل نے اداکاری کو خیرباد کہہ کر ہوٹل میں ملازمت شروع کردی تھی اور وہ ایک بچی کی ماں تھی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور جونشل الیکزینڈر کو نہیں بلکہ ان کو دوست کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

