Advertisement

وکی کوشل کا اداکاری کی دنیا میں سفر کیسا رہا؟ اداکار نے بتادیا

بالی وڈ کے نامور  اداکار وکی کوشل نے اداکاری کی دنیا میں اپنے سفر کے حوالے سے کچھ باتیں اپنے مداحوں سے شیئر کی ہیں۔

اس حوالے سے وکی کوشل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے سفر کے متعلق بتایا ہے۔

وکی کوشل نے بتایا کہ لوگ میرے کمزور کرداروں اور ابتدائی وقتوں کے حوالے سے تو جانتے ہیں لکن وہ یہ نہیں جانتے کہ میرا سب سے مضبوط اور بولڈ کردار اور وقت کون سا تھا۔

 

انہوں نے بتایا کہ جب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہا تھا وہ میرا گولڈن ٹائم تھا جہاں میں نے ایک ہیرو بننے کی سب ٹپس اور ٹرکس سکیھیں۔

Advertisement

وکی کوشل نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے بعد میں نے اپنے کیریئر کا آغاز شارٹ فلم سے کیا  اور اس کے بعد ان 8 سالوں میں ہر چھوٹے بڑے کردار کے لئے کئی آڈیشنز دیئے ۔

اداکار کا کہنا تھا کہ 8 سال کا یہ سفر میرے لئے بہت یادگار ہے جس میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے اور یہ مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے۔

خیال رہے کہ اداکار وکی کوشل نے 24 سال کی عمر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا  تھا اور آج وہ ایک نیشنل ایوارڈ یافتہ کامیاب اداکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version