Advertisement

اومیکرون کے باعث شاہد کپور کی نئی فلم تاخیر کا شکار

بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی نئی آنے والی فلم جرسی کی ریلیز ملتوی کردی ہے۔

جرسی کی ٹیم کی جانب سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کورونا وائرس کے حوالے سے نئی گائیڈلائنز کے مطابق ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کی تھیٹرز پر ریلیز کو ملتوی کردیں۔

گوتم تینانوڑی کی ہدایتکاری میں بننے والی جرسی اس سے قبل تلگو زبان میں بن چکی ہے اور اس میں مرکزی کردار اداکار نانی نے کیا تھا جبکہ تلگو فلم کی ڈائریکشن بھی گوتم تینانوڑی ہی نے دی تھی۔

واضح رہے کہ اس نئی فلم میں شاہد کپور ایک کرکٹر کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اداکارہ مرونل ٹھاکر  شاہد کپور کے مقابل اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم جرسی کو 31 دسمبر کو تھیٹرز پر ریلیز ہونا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version