کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پرفارم کرنے والے ستاروں کے نام

نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں پرفارم کرنے والے ستاروں کے نام جاری کردیے گئے ہیں ۔
میوزک شو نے اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے اس سال کے پرفارمرز کے نام پیش کر دیے ہیں جن میں عبداللّٰہ صدیقی، عابدہ پروین، علی سیٹھی، امیر بخش، اروج آفتاب، اسفر حسین، عاطف اسلم، بٹ برادرز، ایوا بی، فیصل کپاڈیا، فارس شفیع، حسن رحیم، جسٹن بیبیس اور کیفی خلیل ہیں۔
اس کے علاوہ قراقرم، لاہور جاز اینسیمبل، میشا شفیع، مومنہ مستحسن، نصیبو لال، قرۃالعین بلوچ، شیگل سوچ، طلال قریشی، طلحہ انجم، وہاب بگٹی، ینگ اسٹنرز اور زین ذوہیب قوالز بھی شامل ہیں۔
وی پی کوکا کولا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شو کا رواں سیزن تیار ہے لیکن رواں برس کوک اسٹوڈیو میں جین زی ساؤنڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

