مایا علی کی اذان سمیع کے ہمراہ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کی نامور ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی کی اُبھرتے اداکار معروف گلوکار اذان سمیع خان کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہو گئی ہے۔
مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو گلوکار اذان سمیع خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں یہ جوڑی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔
دوسری جانب اذان سمیع خان نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
انہوں نے اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہے یہ دعا کے تجھے دیکھتے دیکھتے ہی نکل جائے دم۔
انسٹا گرام صارفین کی جانب سے اس نئی جوڑی کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اذان سمیع خان اور مایا علی جَلد ہی ایک نئے پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ یہ تصویر بھی مزکورہ پروجیکٹ کی ہی ایک جھلک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News