منال خان نے احسن محسن سے اپنی محبت کا اظہار کردیا

پاکستان کی نامور اداکارہ منال خان نے اپنے شوہر اور اداکار احسن محسن اکرام سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے ایک پوسٹ جاری کی ہے۔
اس پوسٹ میں منال خان نے اپنی شادی کی تصاویر کے ساتھ احسن محسن کے نام ایک پیارا سا پیغام لکھا ہے۔
منال خان لکھتی ہیں کہ’ یہ ایک بہت پیارا احساس ہے کہ آپ کسی سے محبت کرو اور بدلے میں آپ کو بھی محبت ملے‘۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’میں جب بھی تمھارے ساتھ ہوتی ہوں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں اور تم میری زندگی کا وہ حصہ ہو جو اس زندگی کے آخری دن تک میرا ہی رہیگا‘۔
اس کے علاوہ اداکارہ منال خان نے ایک اور پوسٹ جاری کی ہے جو میں انہوں نے احسن کو اپنی بلی کہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News