Advertisement

شنیرا اکرم کا بیٹی عائلہ کیلئے محبت بھرا پیغام

وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بیٹی کے لئے سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شئیر کیا ہے۔

 شنیرا اکرم کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی عائلہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہماری زندگی کی محبت عائلہ اکرم کو سالگرہ مبارک ہو۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ عائلہ اپنی فیملی کی پوری دنیا کا مرکز ہے اور سب اُس سے بہت پیار کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ انشاء اللّٰہ، آپ اسی طرح خوبصورت، نرم دل، حوصلہ مند اور ناقابل یقین انسان رہیں گی جیسے کہ آپ آج ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب وسیم اکرم نے بھی اپنی بیٹی عائلہ کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیا۔

انہوں نے بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اُن کے تمام بچے ایک ساتھ ہیں، یہ اُن کی زندگی کے خوشگوار لمحات میں سے ایک لمحہ ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کے بارڈرز بند کیے ہوئے تھے جس کی وجہ سے شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ سال سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی تھیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں ہی موجود تھے۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم لیجنڈری آل راؤنڈر اور سابق کپتان کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے 1992 میں آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف فائنل میں پاکستان کی مدد کی تھی اور اس کے بعد پاکستان کو میچ جیتوا کر چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

سابق کپتان نے 1995 میں ہما مفتی سے شادی کی تھی اور دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کی اہلیہ 2009 میں زندگی کی بازی ہار گئیں ،انہوں نے دوسری شادی 2013 میں شنیرا تھامسن نامی آسٹریلوی لڑکی سے کی اور اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version