Advertisement

ارسلان نصیر کو ماڈلنگ انڈسٹری کی کس بات پر اعتراض ہے؟

معروف یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے ماڈلنگ انڈسٹری کی ایک بات پر اعتراض کیا ہے۔

ارسلان نصیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ریمپ پر واک کرنے کے اپنے تجربے کے حوالے سے لکھا کہ انہیں ریمپ پر واک کر کے اچھا لگا اور ہوسکتا ہے کہ دوبارہ بھی کرتے لیکن ان کا خیال ہے کہ اس طرح کے ایونٹس میں اداکاروں کو شو اسٹوپر نہیں کہنا چاہئیے۔

اداکار نے لکھا کہ ہماری ماڈلنگ انڈسٹری کے پاس کافی ٹیلنٹ موجود ہے جسے پہچان ملنی چاہئیے۔

انہوں نےاس حوالے سے ایک مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ہماری ریمپ واکس کو خصوصی شرکت (guest appearance) کا نام دیا جائے۔

ارسلان نصیر کی اس بات سے اداکارہ سجل علی اور اداکار ہارون شاہد نے بھی اتفاق کیا۔

ارسلان نصیر نے سالانہ برائیڈل کوٹور ویک (BCW) میں ڈیزائر ہمایوں عالمگیر کے لئے پہلی بار ریمپ واک کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکار ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو رمضان کے خصوصی ڈرامے میں ایک بار پھر ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے گا۔

اس ڈرامے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں تاہم دونوں اداکار مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اس ڈرامے کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری دانش نواز انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کی جوڑی کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا جو کہ رمضان المبارک کے خصوصی ڈرامے میں پہلی بار ساتھ نظر آئے تھے ۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
نیا البم یا نیا تنازع؛ ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداح برہم
مداحوں کا انتظار ختم؛ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version