سیف علی خان قرنطینہ میں کرینہ کپور سے ملنے پہنچ گئے

بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور خان کو رواں ہفتے کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
کورونا کی تشخیص کے بعد ان کی فیملی اور رابطے میں رہنے والے تمام عزیزوں کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے جو کہ منفی آیا ہے۔
بی ایم سی کی جانب سے اداکارہ کے گھر کو بھی سینیٹائز کر کے سیل کردیا گیا ہے تاہم کرینہ کے لئے جلد صحتیابی کی دعائیں کی جارہی ہیں۔
ایسے میں اداکار سیف علی خان اپنی اہلہ سے ملنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے ہیں۔
اداکارہ کرینہ نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اداکار سیف علی خان کو گھر کی چھت پر چائے پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسکے ساتھ ہہ اداکارہ نے لکھا ہے کورونا کے اس مشکل وقت میں بھی ہماری محبت زندہ ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

