شادی کے بعد احسن محسن اکرام کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

پاکستانی اداکارہ منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بتادیا۔
حال ہی میں اداکارہ منال خان نے اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی کے بعد پہلا ٹاک شو ریکارڈ کروایا۔
شو کی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے میزبان نے منال خان سے پوچھا کہ شادی کے بعد اُن کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ؟
منال خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی زندگی میں جو سب سے بڑی تبدیلی آئی ہے وہ اُن کے شوہر ہیں ،یہ ایک اچھی تبدیلی ہے اور اس تبدیلی کی ہر کسی کو ضرورت ہوتی ہے۔
میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک اچھی چیز ہے، وہ چاہتی ہیں کہ سب شادی کریں اور وہ شادی کو سپورٹ کرتی ہیں۔
شو کے دوران میزبان نے سابق اداکار احسن محسن اکرام سے بھی سوال کیا کہ شادی کے بعد اُن کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟
احسن محسن اکرام نے ہنستے ہوئے کہا کہ پہلے اُنہیں گالیاں نہیں سننے کو ملتی تھیں اور اب کیوںکہ وہ ایک سلیبرٹی کے شوہر ہیں تو اس لئے اُنہیں بھی گالیوں اور نفرت بھرے تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی رواں برس ستمبر میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

