جسٹن بیبر سعودی عرب کی عوام کے مشکور

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے جدہ میں پرفارم کرنے کے بعد سعودی عرب کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
جسٹن بیبر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے جدہ کے کنسرٹ سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے سعودی عرب میں ملنے والی محبت پر سعودی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
جسٹن بیبر کی اہلیہ معروف ماڈل ہیلے بیبر بھی ان کے ساتھ جدہ کنسرٹ میں شریک ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجے چنگیز نے کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے سعودی عرب میں اپنا میوزک کنسرٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے اس مطالبے کو نظر انداز کر کے رواں ماہ جدہ کورنیش سرکٹ میں پرفارمانس دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News