ریمپ واک کے دوران مشہور اداکارہ اسٹیج پر گر گئیں

پاکستان کی مشہور اداکارہ کی ایک ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہے جس میں وہ ریمپ واک کے دوران اسٹیج پر گر جاتی ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ اسٹیج پر موجود ہیں اور ریمپ پر واک کر رہی ہیں۔
اس دوران اداکارہ لباس کا وزن برداشت نا کرتے ہوئے گر جاتی ہیں جس کی ویڈیو موقع پر موجود لوگوں نے بنائی اور اب وہ وائرل ہورہی ہے۔
ان کے ہمراہ پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور بھی موجود تھی جنہوں نے علیزے شاہ کو سنبھالا، سہارا دے کر اٹھایا اور بیک اسٹیج لے گئیں۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ پاکستان میں جاری سال کے سب سے بڑے فیشن ویک کے دوران پیش آیا جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات شو اسٹوپر کے طور پر نظر آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News