سارہ خان کس شخصیت کی مالکن ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت نام کمایا ہے۔
سارہ خان نے اپنے شوبز کیریئر میں اپنی باکمال صلاحیتوں اور با اثر شخصیت سے ہر ایک کا دل موہ لیا ہے۔
لیکن اداکارہ کی شخصیت اصل میں کیا ہے اور وہ کس قسم کی انسان ہیں اس حوالے سے سارہ نے خود اپنے ایک بیان میں واضح طور پر بتایا ہے۔
سارہ خان کا اپنی شخصیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ میرے خاموش رہنے کی وجہ سے لوگ مجھے چلاک اور خطرناک سمجھتے ہیں اور کچھ لوگوں نے مجھے میسنی بھی کہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگ میری خاموش رہنے کی عادت کی وجہ سے مجھے مغرور بھی سمجھتے ہیں ۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں ایک خاموش شخصیت کی مالکن ہوں، مجھے زیادہ بولنا نہیں پسند ہے لیکن میں ہرگز چلاک اورخطرناک نہیں ہوں۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ خاموش طعبیت کے لوگ چلاک نہیں ہوتے بلکہ خاموش رہنا سمجھدار انسان کی نشانی ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ انسان کو خاموش ہی رہنا چاہیئے اور صرف اس وقت اپنا منہ کھولنا چاہیئے جب کوئی کام کی بات ہو یا خاص اور ٹھیک بات کرنی ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News