Advertisement

کترینہ کی شادی میں مہمانوں کو کن پابندیوں کا سامنا ہوگا؟ تفصیلات آگئیں

کترینہ کیف

کترینہ کیف

اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت پر مہمانوں پر لگائی جانے والی پابندیوں کی نئی فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا پر ان دنوں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کے چرچے ہیں اور اس حوالے سے تقریباً روز ہی نئی افواہ سامنے آجاتی ہے، پہلے تو ان کی شادی کی خبروں کو بھی جھوٹ قرار دے دیا گیا تھا تاہم اب تمام افواہیں اب حقیقت میں بدلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ میں 9 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے اور ان کی شادی کے تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں جب کہ آج رات سنگیت اور کل ہلدی کی تقریب رکھی گئی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر کو ’رجواڑا‘ انداز میں کی جائے گی جب کہ تقریباً سہ پہر 3 بجے بالی ووڈ جوڑی پھیرے لے گی اور رات میں ڈنر کے بعد پارٹی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر ایک ہدایت نامہ وائرل ہورہا ہے جس سے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ یہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی میں آنے والے مہمانوں کے لیے چھپوایا ہے جس میں مہمانوں کا استقبال کیا گیا ہے اور انہیں موبائل فون کمروں میں ہی لاک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کسی قسم کی تصویر نہ کھینچنے کا بھی کہا گیا ہے۔

Advertisement

چند روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ مہمانوں کے لیے پورا ہوٹل بک کیا گیا ہے اور شادی میں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا جائے گا لیکن ان کا داخلہ ایک کے ذریعے ہوگا اور کسی کو بھی تصویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہوگی ، یہاں تک کہ ہوٹل کے اطراف میں دکھائی دینے والے ڈرون کیمرے کو شوٹ کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version