Advertisement

وزیراعظم انصاف کیجیے ورنہ ریاست مدینہ کا نام نہ لیں، بشریٰ انصاری 

بشریٰ انصاری

لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے سیالکوٹ واقعے اور نور مقدم کیس سمیت دیگر واقعات پر وزیر اعظم سے کہا ہے کہ وہ انصاف کیجیے ورنہ ریاست مدینہ کانام نہ لیں۔

اپنے وہڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ  پریانتھا کمارا کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اس پرہم سب بہت شرمندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں 10 سے 12 سال پہلے بھی 2 بھائیوں کو قتل کیا گیا تھا۔ ان کی لاشیں گھسیٹنے والوں میں ایک 11 سال کا بچہ بھی تھا، آج وہ بچہ ایک ہجوم کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ آپ کوئی بھی بہانہ کریں لیکن انہیں لوگوں کو قتل کرنے کا حق حاصل ہوگیا ہے کیونکہ انہیں ان کے جرم کی سزا نہیں ملتی۔

 

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ موٹر وے پر زیادتی کے مجرم گرفتار کرلئے گئے، وہ اس وقت جیل میں ہیں اور آرام سے کھاتے پیتے ہیں، جب تک ہم انہیں بھرے مجمع میں وہ سزائیں نہیں دیں گے جن سے ان کی روح تک کانپ جائیں تب تک یہ سب نہیں رکے گا۔

Advertisement

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ایسا کب ہوگا جب ہم نور مقدم کو انصاف ملتا ہوا دیکھیں گے، سب کو سمجھ آرہی ہے کہ تمام ثبوتوں کے باوجود اس درندے کا تحفظ کیوں کیا جارہا ہے، لوگوں کو سنگسار کیا جائے، کچھ عرصے میں اسے پاگل قرار دے کر چھوٹی موٹی سزا کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ عمران خان سے درخواست کرتی ہوں کہ بس انصاف کریں،  ریاست مدینہ کا نام لینے سے ہی کام نہیں چلے گا، کچھ کرکے دکھانا ہوگا، ورنہ ریاست مدینہ کانام نہ لیں، انصاف کیجیے صرف انصاف کا نام  نہ لیجیے، آپ وہ تبدیلی دکھادیجیے جس کا ہم سے وعدہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version