اداکارہ حرا مانی کا اپنے شوہر سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان کی نامور اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر سلمان عرف مانی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شئیر کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ حرا مانی کے ہمراہ ان کے شوہر بھی موجود ہیں۔
ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ دنیا تو سب ہی گھومتے ہیں ایک ہی جگہ رہ کر کوئی آپ کی دنیا گھوما دے اسے مانی کہتے ہیں۔
اس سے قبل حرا مانی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو موسم انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس سے قبل انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک کلپ شیئر کیا تھا جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ عشق بڑا آرٹسٹک ہوتا ہے، کرکے دیکھو آرٹسٹ بن جاؤ گے۔
اس پوسٹ پر سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب آپ کو اچھی فطرت اور اخلاق کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News