بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے ازدواجی رشتے میں منسلک ہوگئیں

بھارت کی نامور اداکارہ انکیتا لوکھنڈے ازدواجی رشتے میں منسلک ہوگئیں ہیں جس کی تقریبات گزشتہ ہفتے سے جاری تھیں۔
اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے راہول جین کے ساتھ باقاعدہ شادی کا اعلان بھی کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ایک ماہا پوجا سے ہوا تھا جس کے بعد اداکارہ کے لئے برائیڈل شاور کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ان کی شادی بہت ہی پر افزائش اور مکمل اہتمام کے ساتھ مکمل ہوئی ہے جس کی تقریبات میں ڈانس پارٹی اور ڈھولکی وغرہ بھی شامل ہے۔
انیکتا لوکھنڈے نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر راہول جین کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اب ہم آفیشلی مسٹر اینڈ مسسز جین ہیں۔‘
ان کی شادی میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے 2007 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس دوران انہوں نے ریئلیٹی شو سمیت ٹیلیویژن کا بھی حصہ بنی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News