اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ۔
گزشتہ روز مریم انصاری کی رسمِ حنا اور سنگیت کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ کے بھائی اداکار علی انصاری اور ہونے والی بھابی اداکارہ صبور علی کو مہندی کی رسم ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں اداکارہ مریم کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ مریم انصاری نے رواں سال فروری کے مہینے میں معروف کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ نکاح کیا تھا۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہندی کی تقریب کی کچھ دلکش تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
یاد رہے کہ مریم انصاری نے ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں تھیٹر میں قدم رکھا۔
انہوں نے اپنی اداکاری سے کروڑوں دل جیتے اور بہت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنالیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

