اداکار ہمایوں سعید کی اہلیہ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

پاکستانی اداکار پروڈیوسر و ہدایتکار ہمایوں سعید نے اہلیہ پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ثمینہ ہمایوں کے ساتھ پرانی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
ہمایوں سعید نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں سیم، ہر صورتحال میں ساتھ دینے کا شکریہ۔
اداکار نے بتایا کہ 1998 میں شادی کے بعد یہ اُن کا بیرون ملک پہلا دورہ تھا اور اہلیہ کے ساتھ یہ سارے سال بہت خوبصورت، روشن، ہنسی اور خوشیوں سے بھرے گزرے ہیں، ایک ایسی روشنی جو سورج سے بھی زیادہ روشن ہے۔
ہمایوں سعید کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے اپنی اہلیہ کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔
ان تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پہلے کبھی ہم گود میں اٹھاتے تھے اب یہ خود اٹھا لیتی ہیں مجھے۔
گزشتہ دنوں اداکار ہمایوں سعید بھی دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
ہمایوں سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
اداکار کے جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہمایوں سعید کو گولڈن ویزا دیا جا رہا تھا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکار ہمایوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا تھا۔
ہمایوں سعید نے کہا تھا کہ دبئی کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے اور میرے کام سے جو محبت کی ہے اس کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے اہلخانہ ہمیشہ سے دبئی سے محبت کرتے ہیں اور دبئی میں گزاری گئی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اداکار ہمایوں سعید نے دبئی کی حکومت اور خاص طور پر دبئی فلم اور ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ گلوکار واداکار علی ظفر کو بھی اکتوبر میں دبئی کا گولڈن ویزا دیا گیا تھا تاہم علی ظفر گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News