Advertisement

سائرہ یوسف اپنے سابقہ شوہر کیساتھ رومانٹک گانے میں نظر آئیں گی؟

پاکستان کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اپنے سابق شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ رومانٹک گانے میں نظر آئیں گی۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

 شو کے دوران انہوں نے بتایا کہ اُن کے سابق شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ بننے والی فلم کا تقریباً کام مکمل ہو چکا ہے، صرف ایک گانے کی عکس بندی رہتی ہے۔

سائرہ یوسف نے کہا کہ اس گانے کی عکس بندی کیوں تاخیر کا شکار ہے وہ نہیں جانتیں لیکن وہ گانا ایک رومانٹک سانگ ہوگا۔

Advertisement

سائرہ یوسف نے بتایا کہ یہ فلم 2022ء میں ریلیز ہوگی جو کہ ہلکی پھلکی رومانٹک مزاج کی ہوگی۔

واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز میں علیحدگی کو کافی عرصہ بیت گیا ہے مگر اب تک سائرہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے یوزر نیم سے شہروز سبزواری کا نام نہیں ہٹایا گیا ہے۔

دوسری جانب شہروز سبزواری نے گزشتہ سال کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version