سجل علی نے اپنی طاقت کو ایک تصور میں بیان کردیا

پاکستان کی خوبرو سجل علی ایک بہت باکمال اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔
اداکارہ نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھیں ہیں اور مشکل حالات سے لڑی بھی ہیں۔
سجل علی نے کبھی کسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے ہمت نہیں ہاری اور ہر بار ایک مضبوط کردار اور پوری طاقت کے ساتھ کھڑی رہیں۔
لیکن آج اداکارہ نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی زندگی کی اصل طاقت کیا ہے اور کس سے ہے؟
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے بہن اور بھائی کے ہمراہ بیٹھی ہوئی ہیں۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سجل علی نے دونوں کو اپنی طاقت، ہمت اور مضبوطی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News