بالی وڈ کی نامور اداکارہ اسٹریمنگ ویب سائٹ پر جلوہ گر ہونے کو تیار

بالی وڈ کی بڑی شخصیات کے بعد ایک نامور اداکارہ بھی اب اسٹریمنگ ویب سائٹ کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نامور اداکارہ سوناکسشی سنہا اسٹریمنگ ویب سائٹس (OTT) پر کام کرنے جارہی ہیںَ
حال ہی میں اپنے ایک بیان میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا حصہ ہونگی جو کہ ایک ویب سیریز کے طور پر دیکھائی جائیگی۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ اس ویب سیریز پر کام کرنے سے ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو مل رہا تھا اور یہ تجربہ میری زندگی میں کافی پرجوش ثابت ہوا ہے۔
او ٹی ٹی شو کے حوالے سے سوناکشی کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہ یہ میرے کیریئر کا حصہ ہے اور اسطرح مجھے کچھ الگ اور بہتر کرنے کا موقع ملا ہے ۔
اسٹریمنگ ویب سائٹس کا حصہ بننے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہاں کام کرنے کا فیصلہ بلکل درست ثابت ہوا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News