تیمور کی سالگرہ پر کرینہ کپور کا جذباتی پیغام

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان آج کل اپنے دن قرنطینہ میں گزار رہی ہیں اور اس دوران اپنے بچوں سے ملنے کے لئے بھی بےتاب ہیں۔
آج کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کی سالگرہ ہے جس پر اداکارہ اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں لیکن انہوں نے اس موقع پر ایک خوبصورت پوسٹ جاری کی ہے۔
اس پوسٹ میں اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کے لئے ایک جذباتی پیغام لکھا ہے جبکہ ساتھ ہی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ میں کرینہ کپور نے لکھا ہے کہ’تیمو، یہ ویڈیو میں نے تب بنائی تھی جب تم نے پہلی مرتبہ چلنا سیکھا تھا اور گر گئے تھے لیکن یہ آخری بار نہیں ہے کہ تم چلتے ہوئے گرے ہو۔‘
اداکارہ نے کہا ہے کہ زندگی میں بہت سے ایسے موقع آئنگے جب تم گروگے لیکن مجھے یقین ہے کہ تم خود اٹھنے کی صلاحیت رکھتے ہو اور کامیاب بھی ہوگے۔
اداکارہ نے تیمور کو چیتا قرار دیا ہے اور جنم دن کی بہت مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
اس پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرینہ کپور قرنطینہ کے دوران اپنی فیملی کو بہت یاد کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

