سشمیتا سین نے بوائے فرینڈ سے علیحدگی کی خبروں پر خاموش توڑ دی

بھارت کی پہلی مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین نے بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی کی خبروں پر خاموش توڑ دی۔
سشمیتا سین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بوائے فرینڈ روہمن شال کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی ہے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہم پہلے بھی دوست تھے اور اب بھی دوست ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ روہمن اور میرے درمیان ایک لمبے عرصے سے جو رشتہ تھا وہ کب کا ختم ہوچکا لیکن پیار اب بھی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ سشمیتا سین اور روہمن شال 2018ء سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
روہمن شال ایک ماڈل ہیں اور کئی ڈیزائنرز کے لئے ماڈلنگ کر چکے ہیں۔
کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ روہمن شال میں علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ سشمیتا سین نے 1994 میں س یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
1996 میں سشمیتا پہلی بار بالی ووڈ فلم دستک میں نظر آئیں ،اس فلم نے بہت زیادہ شہرت حاصل نہیں کی لیکن اس کے بعد انہوں نے بڑے پردے پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

