Advertisement

شوبز میں نئی اور پرانی نسل میں کیا فرق ہے؟ عفت عمر نے بتادیا

عفت عمر

سابقہ اداکارہ عفت عمر نے واضح انداز اور صاف الفاظ میں شوبز میں موجود نئی اور پرانی نسل کے فرق کو بیان کیا ہے۔

عفت عمر کا ایک بیان کافی وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں نئی اور پرانی نسل کے درمیان معاوضے میں امتیازی سلوک ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کے سپر اور مین لیڈز کے اسٹار کو بھاری معاوضہ ادا کیا جاتا ہے اور بس یہی فرق ہے جو ہمیں ان سے مختلف کرتا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی ایک زمانے میں مین لیڈز کے کردار ادا کئے ہیں اور بخوبی کئے ہیں لیکن آج عمر کی وجہ سے دوسرے کردار کرتی ہوں لیکن ہم میں اور نئی نسل میں امتیازی سلوک معاوضے کی صورت میں کیا جاتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ معاوضے کے علاوہ نئی اور پرانی نسل میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ مجھے بھی ایک اداکار کے طور پر وہی سب سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے جو ایک مین لیڈ کو دی جاتی ہیں۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ آج صرف مین لیڈز کو عزت دی جاتی ہے اور ہمیں ایک کلرک سمجھا جاتا ہے اور یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے بلکہ یہ غلط بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version