نک جونس بالی وڈ کا حصہ بننے کی تیاری کر رہے ہیں؟

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نک جونس بالی وڈ انڈسٹری میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں۔
رپوٹس کے مطابق بالی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے اپنے ایک بیان میں بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بات کی تھی۔
اپنے بیان میں نک جونس کا کہنا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں کام کرنے والے اور اس کا حصہ بننے والے لوگ غیر معمولی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔
انہوں نے کہا یہ انڈسٹری اپنے آپ میں ایک اہمیت رکھتی ہیں اور اگر میں اس کا حصہ بنتا ہوں تو مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
نک جونس کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں میرے بہت سے دوست احباب ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بالی وڈ میں کام کرنے کا مناسب وقت ہے۔
انہوں نے بالی وڈ کی جانب اپنے رجحان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پریانکا سے شادی کےبعد انڈین فلموں کے متعلق زیادہ جاننے لگا ہوں اور گھر پر زیادہ تر بالی وڈ کی فلمیں ہی دیکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کی فلمیں مجھے بہت زیادہ پسند ہیں اور میں ان میں دلچسپی بھی لیتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

