Advertisement

اداکارہ ماہم عامر اور فیضان شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہم عامر اور اداکار فیضان شیخ  کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فیضان شیخ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی ہے۔

انہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ، اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازہ ہے۔

اداکار نے لکھا کہ مجھے اور ماہم کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیئے گا۔

دوسری جانب اداکارہ ماہم عامر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے۔

Advertisement

اس تصویر پر دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے ان کی بیٹی کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

 اس سے قبل اداکار و میزبان فیضان شیخ نے اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی تھی ۔

انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے لکھا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے کام، کامیابیوں، مسائل اور تقریباً ہر چیز کو اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے اور اس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

فیضان شیخ نے بتایا تھا کہ یہاں ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم بہت جلد اپنی خوشی کے ساتھ مل جائیں گے یعنی ہماری فیملی بڑی ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ خوشخبری دینے سے خوشی میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمیشہ کی طرح، ہم آپ کی غیر مشروط محبت، تعاون اور سب سے زیادہ آپ کی قیمتی اور ان گنت دعاؤں کے خواہاں ہیں جو ہمارے آنے والے خاندان کے نئے رکن کے لئے ہیں۔

اداکار فیضان شیخ نے بتایا تھا کہ ہمارا ننھا مہمان بہت جلد آنے والا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version