Advertisement

کرن جوہر نے کنگنا کو اپنی فلم کے پوسٹر سے نکال دیا

کنگنا رناوت

کنگنا رناوت

ہدایت کار کرن جوہر نے اداکارہ کنگنا رناوت کو اپنی کامیاب فلم ’انگلی‘ کے پوسٹر سے نکال دیا۔

بالی ووڈ ادکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے ہر وقت خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور وہ اکثر فلمی شخصیات کو بھی تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں ، خاص طور پر ہدایت کار کرن جوہر ان کے نشانے پر رہتے ہیں جب کہ اداکارہ متعدد بار کرن پر انڈسٹری میں اقرباپروری کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

یہ خبر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ کنگنا رناوت کی نہیں بنتی اور دونوں ہی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

چند روز قبل کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کی جانب سے اپنی پرانی فلم ’انگلی‘ کے 7 سال مکمل ہونے پر فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا جس میں سنجے دت، عمران ہاشمی، رندیب ہوڈا ، انگت بیدی اور نیل بھوپلام تو دکھائی دے رہے ہیں لیکن فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت موجود نہیں ہیں۔

https://twitter.com/DharmaMovies/status/1464843262577967105

Advertisement

ٹوئٹ کے کیپشن میں فلم کا ڈائیلاگ لکھا گیا ’’ان کو پکڑنے کے لیے ان کی سوچ کو پکڑنا ہوگا‘‘۔

کرن جوہر کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹ کیے گئے، کسی نے کنگنا رناوت کو پوسٹر سے نکالے جانے پر خوشی کا اظہار کیا تو کسی نے اسے کرن جوہر کا چھوٹا پن قرار دیا۔

واضح رہے کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’انگلی‘ 2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں عمران ہاشمی اور کنگنا رناوت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version