نامور اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا خاموشی سے ہوا آغاز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔
اس تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس کے متعلق اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
موجودہ ویڈیو میں اداکارہ کو مایوں کی دلہن بنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان بھائی اداکار علی انصاری کو بھی اس موقع پر ان کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
ان تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جلد ہی پیا گھر رخصت ہوکر چلی جائینگی۔
خیال رہے کہ اداکارہ مریم انصاری کا نکاح رواں سال ماہ فروری میں معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ ہوا تھا جس کی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

