Advertisement

کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز لیک

کترینہ کیف

کترینہ کیف

بالی ووڈ ادکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوگئیں۔ 

بھارتی میڈیا میں گزشتہ 2 ہفتوں سے اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیر گردش ہیں ، ابتدا میں ان خبروں کو محض افواہ قرار دیا گیا تاہم آج کترینہ کیف نے وکی کوشل سے شادی کرکے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کو درست ثابت کردیا۔

اداکار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور میں واقع ’’سکس سینس فورٹ بروارا‘‘ میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں ، دوستوں سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔  عروسی جوڑے میں اداکارہ کترینہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے لال رنگ کا لہنگا پہن رکھا ہے جب کہ اداکار وکی کوشل کی کریم کلر کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کترینہ کیف کی شادی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں دلہا اور دلہن کو مختلف رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم ویڈیوز میں واضح طور پر کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا البتہ تصاویر میں دونوں بہت واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ کترینہ کیف نے سلمان خان اور کرینہ کپور کی فیملی کو شادی پر مدعو نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version