پھر ہیما مالنی کے گالوں کا سڑکوں سے موازنہ، اداکارہ کا سخت ردعمل

ڈریم گرل ہیما مالنی نے ایک بار پھر بھارتی وزیر کی جانب سے سڑکوں کی اپنے گالوں سے موازنہ کرنے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ڈریم گرل ہیما مالنی کبھی بالی ووڈ پر راج کرتی تھیں اور انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، وہ آج بھی ایک لیجنڈ سمجھی جاتی ہے اور ان کی خوبصورتی بے مثال ہے۔
فی الحال ہما مالنی سرخیوں میں ہیں کیوں کہ مہاراشٹر کے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے وزیر گلاب راؤ پاٹل نے اپنے حلقہ میں ہموار سڑکوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیما مالنی کے گالوں کی طرح ہموار ہیں۔
اداکارہ نے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سب سے پہلے ان کا مذاق اْڑاتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے گالوں کا خیال رکھنا پڑے گا اور پھر کہا کہ اس طرح کے بیانات نہ دیے جائیں۔
Advertisement#WATCH "A trend of such statements was started by Lalu Ji years ago and many people have followed this trend. Such comments are not in a good taste," says BJP MP Hema Malini on Maharashtra minister Gulabrao Patil comparing roads to her cheeks pic.twitter.com/SJg5ZTrbMw
— ANI (@ANI) December 20, 2021
انہوں نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات کا ٹرینڈ لالو پرساد یادیو نے برسوں پہلے شروع کیا تھا اور بہت سے لوگوں نے اس ٹرینڈ کو فالو کیا ہے۔ اس طرح کے تبصرے اچھے نہیں ہوتے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر نے اس پر ہیما مالنی سے معافی مانگ لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا، میں تبصروں کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا تعلق شیو سینا سے ہے اور پارٹی کے بانی بال صاحب ٹھاکرے نے ہمیں خواتین کا احترام کرنا سکھایا ہے۔
یاد رہے کئی سال پہلے بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو نے کہا تھا کہ ان کےعلاقے کی سڑکیں اداکارہ ہیما مالنی کے گال کی طرح ہموار بنائی جائیں گی۔
لالو پرساد کے بعد راجستھان کے ایک وزیر راجندر سنگھ گودھا نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے حلقے کی سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہونی چاہئے۔
#WATCH | "Roads should be made like Katrina Kaif's cheeks", said Rajasthan Minister Rajendra Singh Gudha while addressing a public gathering in Jhunjhunu district (23.11) pic.twitter.com/87JfD5cJxV
— ANI (@ANI) November 24, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

