بالی وڈ کی نامور شخصیات کورونا وائرس میں مبتلا

بالی وڈ کی نامور اداکاراؤں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔
اس حوالے سے جاری بھارتی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان اور ماڈل امریتا اروڑا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔
Actors Kareena Kapoor Khan & Amrita Arora tested positive for #COVID19. Both of them had violated COVID norms & attended several parties. BMC has ordered people, who came in contact with the two actors, to undergo RT-PCR test: BMC (Brihanmumbai Municipal Corporation)
Advertisement(File pic) pic.twitter.com/wKqoqgFM4x
— ANI (@ANI) December 13, 2021
رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان کی ایک قریبی دوست نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی دونوں اداکاراؤں کو اپنی دیگر قریبی دوستوں کے ہمراہ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جو کہ موجودہ حالات کے خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑا بہت قریبی دوستیں ہیں جو کہ ہر پارٹی میں ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

