صنم سعید اور محب مرزا کی نئی تصاویر، سوشل میڈیا پر شادی کی افواہ بن گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 2 چمکتے ہوئے نام اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔
حال ہی میں ایک کروز پارٹی کے دوران دونوں کی ساتھ میں سامنے آنے والی تصاویر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا اندازہ ہے کہ یہ دونوں ستارے عنقریب اپنی شادی کے حوالے سے بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔
اس سے پہلے بھی سال 2021 کے آغاز میں ان دونوں کی شادی اور قربتوں کے حوالے سے افواہیں سننے میں آئیں تھیں لیکن اس بار کہا یہ جارہا ہے کہ دونوں شادی کرچکے ہیں اور اب صرف اعلان کرنا باقی رہ گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ تصاویر اداکار فواد خان کی سالگرہ کی پارٹی کے دوران لی گئیں ہیں جہاں ان دونوں کے علاوہ بھی کئی شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

