مریم انصاری کی اپنی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیوز سامنے آگئی

پاکستان کی نامور اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ رواں ہفتے سے جاری جس کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آچکی ہیں۔
ان تقریبات میں اداکارہ نے خود بھی ڈانس کیا ہے جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
یہ ویڈیوز اداکارہ کی مہندی اور میوزکل نائٹ کی ہے جس میں مریم انصاری کو بھرپور انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال اداکارہ مریم انصاری کا نکاح معین خان کے بڑے بیٹے کے ساتھ ہوا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔
تاہم رواں ہفتے سے اداکارہ کی شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں میوزکل نائٹ، مایوں، مہندی، شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

