Advertisement

عدنان صدیقی اداکاری چھوڑنے والے ہیں؟

عدنان صدیقی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہترین اداکار ہیں اور دیگر صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہیں۔

حال ہی میں اداکار کے ایک بیان نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے جس میں انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہنے کی بات کی ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں ایلون مسک سے کافی متاثر ہوا ہوں اور اداکاری چھوڑ کر کوئی دوسرا پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

اس پیغام میں اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے اس سے متعلق مشورہ بھی مانگا ہے ۔

دوسری جانب اداکار عدنان صدیقی کے اس پیغام پر صارفین کے ملے جلے ردعمل دیتے  ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ کیا ہم آپ کو مارس پر بھیج دیں؟ جبکہ دوسرے صارفین نے اداکاری چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے ۔

Advertisement

خیال رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہالی وڈ اور بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے 2007 میں انجلینا جولی اور عرفان صدیقی کے ساتھ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں کام کیا۔

بعدازاں عدنان صدیقی نے 2013 میں بولی وڈ فلم ’مام’ میں بھی کام کیا جس کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی شامل تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version