Advertisement

جیا بچن نے کھولی امیتابھ بچن کے جھوٹ کی پول

گیم شو

گیم شو

بھارتی اداکارہ وسیاستدان جیابچن نے اپنے شوہر لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے جھوٹ کی پول کھول دی۔

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اپنی فلموں سے زیادہ مقبول ترین بھارتی گیم شو ’’ کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ سے پہچانے جاتے ہیں اور حال ہی میں ان کے گیم شو نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔

گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے میزبان امیتابھ بچن نے 1000ویں قسط میں اپنی بیٹی شوئیتا نندا اور نواسی نویا نویلی نندا کو مدعو کیا جب کہ گھر میں بیٹھی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن بھی ویڈیو کال کے ذریعے شو کا حصہ بنیں۔

بھارتی ٹی وی کے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے گیم شو کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اداکارہ جیا بچن اپنے شوہر امیتابھ بچن کے پول کھول رہی ہیں۔

Advertisement

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ نے اپنے شوہر سے متعلق شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کو جب بھی کال کرو تو یہ نہیں اٹھاتے، جس پر اداکار نے جواب دیا کہ دراصل یہ سارا قصور انٹرنیٹ کا ہے ، اگر انٹرنیٹ میں مسئلہ ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

اس دوران اداکار کے ساتھ بیٹھی ان کی بیٹی نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے اور ٹوئٹ کرنے کے لیے انٹرنیٹ ٹھیک ہے لیکن فون اٹھانے کے لیے نہیں ہے جس پر امیتابھ بچن نے بات گھماتے ہوئے کہا کہ’’جیا بچن آپ کتنی اچھی لگ رہی ہیں‘‘۔

جیا بچن بھی نامور اداکارہ ہیں اور وہ اپنے شوہر کی باتوں میں آئے بغیر جواب دیتی ہیں کہ ’’جھوٹ بولتے ہوئے آپ بالکل اچھے نہیں لگتے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version